ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

کراچی : شاہ فیصل کالونی دھماکہ حادثاتی قرار، بارودی مواد شامل نہیں تھا، رپورٹ

25 فروری, 2026 11:25

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ دھماکا حادثاتی تھا اور اس میں کسی قسم کا بارودی مواد استعمال نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

رپورٹ کے مطابق مکان نمبر ڈی 453 میں نصب اسپلٹ اے سی سے گیس لیکیج ہوئی جسے برقی چنگاری نے بھڑکا دیا اور دھماکا ہو گیا۔

واقعے کے فوری بعد متعلقہ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے تصدیق کی کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا بلکہ ایک حادثہ تھا۔

اس حادثے میں ایک بچی سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔