مسلم لیگ ن کے رہنما انجم اقبال انتقال کر گئے

Renowned Political and Social Leader Passes Away
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور طویل عرصے سے جماعت کے جلسے جلوس منعقد کروانے والے کارکن انجم اقبال مغل ہولی فیملی اسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ملنے کے باعث انتقال کر گئے۔
انجم اقبال مغل کی طبیعت صبح تقریباً 7 بجے اچانک خراب ہو گئی، جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں ان کی حالت تشویشناک تھی اور انہیں وینٹی لیٹر کی فوری ضرورت تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے وینٹی لیٹر کی فراہمی کے لیے بار بار درخواستیں کیں، لیکن بروقت سہولت میسر نہ ہو سکی۔
مقامی کارکنان نے راولپنڈی کی سیاسی قیادت سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کسی رہنما سے بات نہیں ہو سکی۔ اہل خانہ اور ساتھیوں کے مطابق مرحوم زندگی کی آخری سانس تک طبی امداد کے منتظر رہے، مگر سہولت نہ ملنے پر وہ چل بسے۔
انجم اقبال مغل گزشتہ تقریباً 20 سال سے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں اور سیاسی سرگرمیوں کے انعقاد میں سرگرم تھے۔ وہ پارٹی کے وفادار اور متحرک کارکن کے طور پر جانے جاتے تھے۔
ان کے انتقال پر مقامی کارکنان میں غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسپتال میں سہولیات کی کمی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور عوامی حلقے انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












