علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی بحال، 77 اہلکار تعینات

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس لائنز ڈیرہ سے جاری رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کے ساتھ مجموعی طور پر 77 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، جن میں ایک انسپکٹر، ایک سب انسپکٹر، دو حوالدار اور تہتر فرنٹیئر کور کے اہلکار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی آنکھ کے علاج کیلئے پمز منتقلی، دوسرا انجکشن لگا دیا گیا، صحت تسلی بخش قرار
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق سوال پر واضح کیا کہ یہ تاثر غلط ہے اور کسی بھی شخصیت سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس قدر فارغ نہیں کہ سیکیورٹی واپس لیتے رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے اور اگر کوئی غیر اہم معاملے کو ایشو بنا کر خبروں میں رہنا چاہتا ہے تو اس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












