آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک کے حکام سے ملاقات

عالمی مالیاتی ادارہ کا وفد اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد کو ملکی معاشی کارکردگی اور مختلف مالیاتی اعداد و شمار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کا انعقاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تاریخی پیش رفت، عالمی شراکت داری کا نیا باب کھل گیا
اس کے علاوہ ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی لچک اور پائیداری سہولت کے تحت بھی دوسرا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد حکام کے ساتھ مختلف معاشی اصلاحات اور آئندہ اہداف پر تبادلہ خیال کرے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












