ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

پاکستان میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ بڑی خبر آگئی

25 فروری, 2026 14:14

پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئی ہیں۔

 رمضان المبارک جاری ہے۔ لوگ عید کے دنوں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ عید کی تاریخ شوال کے چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہے۔ چاند نظر آنے کے بعد ہی سرکاری طور پر تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی 19 مارچ 2026 کی شام اجلاس کرے گی۔ یہ 29 رمضان بنتا ہے۔ اجلاس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ اسی بنیاد پر عید کی تاریخ طے ہوگی۔

اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو شوال کی پہلی تاریخ 20 مارچ 2026 ہوگی۔ ایسی صورت میں عیدالفطر 20 سے 22 مارچ تک منائی جا سکتی ہے۔ اگر رمضان 30 دن کا ہوا تو شوال 21 مارچ سے شروع ہوگا۔ پھر عید 21 سے 23 مارچ تک ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت پاکستان کی جانب سے جاری عوامی تعطیلات کیلنڈر 2026 کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) رکھی گئی ہیں۔ تاہم یہ حتمی تاریخ چاند نظر آنے پر تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔

اگر 19 مارچ کو چاند نظر آ گیا تو ملک میں عید کی تعطیلات 20 سے 22 مارچ (جمعہ تا اتوار) ہونے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔