ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

تربت میں گھر پر مارٹر گولہ حملہ، چھ افراد جاں بحق

25 فروری, 2026 15:12

تربت کے نواحی علاقے تحصیل بلیدہ کے گاؤں میناز میں ایک رہائشی گھر پر مارٹر گولے اور فائرنگ سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور کمسن بچے بھی شامل ہیں، جس سے واقعے کی سنگینی مزید بڑھ گئی ہے۔ زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا۔ فورسز نے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حملے کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔