ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

شادی شدہ خواتین کے پاسپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

26 فروری, 2026 09:27

حکومت پاکستان نے شادی شدہ خواتین کے لیے پاسپورٹ کے قوانین میں اہم اصلاحات کر دی ہیں۔ اب خواتین کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ پاسپورٹ میں والد کا نام برقرار رکھ سکیں۔ اس اقدام سے خواتین کو شناختی دستاویزات میں خودمختاری حاصل ہوگی۔

یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے بعد کیا گیا ہے۔ عدالتی حکم کی روشنی میں پاسپورٹ سسٹم میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ خواتین اپنے شناختی حقوق استعمال کر سکیں۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق نئی تبدیلی کے بعد شادی شدہ خواتین والد کے نام کو اپنے پاسپورٹ پر برقرار رکھ سکیں گی۔ وزارت داخلہ اور قانون کی رہنمائی میں پاسپورٹ سافٹ ویئر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین کو قانونی شناخت میں مکمل خودمختاری دینا اور پاسپورٹ کے عمل کو شفاف اور آسان بنانا ہے۔ اب خواتین بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی ترجیح کے مطابق والد کا نام استعمال کر سکیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔