ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

اٹلی کا پاکستان کیلئے 10 ہزار ہنرمند ورکرز کا کوٹہ، پیش رفت سست روی کا شکار

26 فروری, 2026 14:11

پاکستان کو آئندہ تین برسوں کے لیے اٹلی میں 10 ہزار سے زائد ہنرمند ورکرز بھیجنے کا کوٹہ ملا ہے، تاہم عملی پیش رفت سست روی کا شکار ہے اور مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس تاحال نہیں ہو سکا۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اٹلی کے ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات میں پاکستانی ہنرمندوں کو جلد اٹلی بھیجنے پر بات چیت کی۔

طے پایا تھا کہ آئندہ تین برسوں میں 10 ہزار 500 پاکستانی ورکرز مرحلہ وار اٹلی جائیں گے، ہر سال 3500 افراد سیزنل اور نان سیزنل بنیادوں پر روزگار حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانی ہوجائیں ہوشیار !!!

تاہم وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے مطابق فروری 2026 تک اس معاملے میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی اور اٹلی کے وفد کا دورہ بھی مؤخر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کے ورک ویزوں میں شفافیت کا فقدان پایا جاتا ہے اور اکثر بااثر افراد کو ترجیح دی جاتی ہے۔

امیگریشن کے ماہرین نے تجویز دی ہے کہ مستند اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو براہ راست کوٹہ دیا جائے اور حکومت صرف نگرانی کا کردار ادا کرے تاکہ میرٹ یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر شفافیت نہ لائی گئی تو ہزاروں درخواست گزاروں کا سرمایہ ضائع ہو سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔