ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، 200 سے زائد زخمی: وفاقی وزیر اطلاعات کی تصدیق

27 فروری, 2026 05:32

وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان رجیم کے خلاف پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی میں 133 کارندے ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے اہم دفاعی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جوابی حملوں کے دوران مزید ہلاکتوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 9 پوسٹوں پر پاکستانی فورسز نے قبضہ کر لیا ہے، جو زمینی برتری کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران دشمن کے 2 کور ہیڈکوارٹرز اور 3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کیے گئے۔ اس کے علاوہ 2 ایمونیشن ڈپو اور ایک لاجسٹک بیس بھی ملیامیٹ کر دیے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق جوابی آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 3 بٹالین ہیڈکوارٹرز اور 2 سیکٹر ہیڈکوارٹرز بھی تباہ کر دیے گئے ہیں، جس سے دشمن کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم شدید متاثر ہوا ہے۔

عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ افغان طالبان کے 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں (اے پی سیز) تباہ کی جا چکی ہیں، جبکہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی مؤثر اور بھرپور کارروائی بدستور جاری ہے۔

دریں اثنا سکیورٹی ذرائع کے مطابق Pakistan Air Force کی قندھار میں کارروائی جاری ہے۔ پاکستانی جیٹ طیارے فضائی حملوں کے بعد قندھار کی فضاؤں میں گشت کر رہے ہیں، جبکہ پکتیا میں 205 کور ہیڈکوارٹر کو بھی کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مکمل طور پر تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔