ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

طورخم بارڈر پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افغان طالبان کی پسپائی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

27 فروری, 2026 08:05

طورخم بارڈر پر پیش آنے والے حالیہ واقعے میں افغان جانب سے مبینہ اشتعال انگیزی کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا، جس کے نتیجے میں مخالف عناصر کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کے جواب میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کی اور صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید دباؤ کے باعث افغان جنگجو علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کشیدگی کے دوران سرحدی علاقے میں موجود چند گاڑیوں اور سامان کو بھی واپس منتقل کیا گیا، جبکہ پاکستانی فورسز نے اپنی پوزیشنیں مزید مستحکم کر لیں تاکہ آئندہ کسی بھی ممکنہ پیش رفت کو روکا جا سکے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کا دفاع اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور سرحدی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔