اب ہماری اور تمہاری کھلی جنگ ہے، دمادم مست قلندر ہوگا : خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ قومی سلامتی پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کے انخلا کے بعد ہمیں افغانستان میں امن کی توقع تھی مگر حالات اس کے بالکل برعکس رہے اور وہاں سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دوست ممالک کے ذریعے مسلسل سفارتی کوششیں کیں تاکہ معاملات کو بہتر بنایا جا سکے لیکن دوسری طرف سے مثبت جواب نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں : خونریزی جاری رہی تو کوئی بھی ہماری پہنچ سے دور نہیں ہوگا : صدر
وزیرِ دفاع نے یاد دلایا کہ پاکستان نے برسوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور آج بھی لاکھوں افغان شہری پاکستان میں روزگار حاصل کر رہے ہیں، لیکن اس کے بدلے میں پاکستان کو دہشت گردی دی گئی۔
انہوں نے افغان طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہماری اور تمہاری کھلی جنگ ہے اور اب دمادم مست قلندر ہوگا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج کہیں سمندر پار سے نہیں آئی بلکہ یہ اسی مٹی کا دفاع کر رہی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں اور تمہاری اوقات کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب جارحیت کا جواب جارحیت سے ہی دیا جائے گا اور پاکستان اپنی حدود کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











