کراچی: نوپارکنگ میں کھڑی موٹرسائیکلیں لفٹ نہیں کی جائیں گی، چالان تصاویر کی بنیاد پر ہوگا

کراچی میں ٹریفک کے قوانین میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے ہدایت دی ہے کہ نوپارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو اب لفٹ نہیں کیا جائے گا۔
ٹریفک اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے اور اب کسی بھی صورت میں موٹر سائیکل کو اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ایسے موٹر سائیکلوں کو صرف "چین لگا کر لاک” کیا جائے اور روبو کار کے ذریعے تصاویر لے کر چالان کیا جائے۔
ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ اگر کسی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ موجود نہ ہو تو اسے قبضے میں لے لیا جائے اور نمبر پلیٹ لگنے تک واپس نہیں کیا جائے۔ ایسے تمام کیسز کی رپورٹ براہ راست ان کے دفتر کو بھیجی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی مؤثر عملداری کو یقینی بنانا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











