ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

کوہاٹ: ڈاکٹر مہوش قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار، پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی

27 فروری, 2026 10:24

کوہاٹ میں ڈسٹرکٹ اسپتال کی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے میں مطلوب دونوں ملزمان حیات گل اور سیف علی خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان واردات کے فوری بعد فرار ہو گئے تھے، تاہم مقامی لوگوں کے تعاون سے ان کی گرفتاری ممکن ہوئی، جس کی تصدیق ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی نے کی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو نائن ایم ایم پستول کی سات گولیاں ماریں گئیں۔ گولیاں ہاتھ، سینے اور پیٹ میں لگی تھیں، جس کے نتیجے میں دل، پھیپڑے، جگر اور گردے سمیت اہم اعضاء شدید متاثر ہوئے، اور یہ زخم موت کا سبب بنے۔

ڈاکٹر مہوش کے قتل کے خلاف ملک بھر کے اسپتالوں میں احتجاج جاری ہے۔ مالاکنڈ اور مردان ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کر رکھی ہے اور ملزمان کو سخت اور فوری سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی بنیاد پر چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مہوش کو چند دن قبل اسپتال سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔