ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

بیرسٹر گوہر کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی پر گفتگو

27 فروری, 2026 15:11

سپریم کورٹ میں بیرسٹر گوہر کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی جس میں بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر گفتگو کی گئی۔

سپریم کورٹ سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں تحریک انصاف کے بانی کی اسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی قیادت، کارکنان، عوام اور اہل خانہ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر حتمی دلائل طلب

انہوں نے کہا کہ طبی معائنے اور مناسب علاج کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقلی کی درخواست اہمیت رکھتی ہے اور اس پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ عدالتی حکم بالکل واضح ہے اور اگر کسی بھی نوعیت کا مسئلہ درپیش ہو تو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اس معاملے سے متعلق اپیلیں ہائی کورٹ میں زیر التواء ہیں، اس لیے سپریم کورٹ اس مرحلے پر مداخلت نہیں کر سکتی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے قانونی طریقہ کار پر عمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عدالتیں آئینی دائرہ اختیار کے مطابق ہی فیصلے کرتی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔