پاکستان کا افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری!! 297 خوارج ہلاک، 89 چوکیاں مکمل تباہ، 18 پر قبضہ کرلیا

پاکستان کا افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری!! 297 خوارج ہلاک، 89 چوکیاں مکمل تباہ، 18 پر قبضہ کرلیا
پاک فوج کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن "غضب للحق” بدستور جاری ہے، جس کے دوران افغان طالبان رجیم کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کارروائیاں مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر مشکوک سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی خطرے کا فوری جواب دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مبینہ اشتعال انگیزی کے جواب میں کارروائیاں کرتے ہوئے میرانشاہ کے قریب افغان طالبان کی ایک پوسٹ ٹاور کو تباہ کیا گیا۔ اسی طرح اعظم وارسک سیکٹر میں واقع شاگا پوسٹ کو بھی کارروائی کے دوران مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔
ادھر ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے سرحد پار افغانستان کے علاقے دوربابا میں قائم ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں دو اہم کمانڈرز بسم اللہ اور رستم شامل تھے، جبکہ دو دیگر افراد رضاکار بتائے جاتے ہیں۔ کارروائی کے نتیجے میں دوربابا میں قائم پوسٹ بھی تباہ ہوگئی۔
حکام کے مطابق یہ تمام کارروائیاں مخصوص اہداف کے خلاف کی گئیں اور صورتحال کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











