اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو سخت پیغام

اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو سخت پیغام
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کو دوٹوک انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی پاکستان کا مخالف ہے تو اسے افغانستان میں جگہ دینا آپ کا اختیار ہو سکتا ہے، لیکن اس کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں شریک ہونا ناقابل قبول ہے۔
اپنے بیان میں وزیر دفاع نے ماضی کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے مشکل ادوار ساتھ گزارے، خاندانوں کی میزبانی کی گئی اور خطے میں بڑی طاقتوں کے خلاف مشترکہ اہداف کے تحت تعاون بھی رہا۔ وقت نے کئی امتحان لیے مگر تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد پر تھی۔
خواجہ آصف نے نائن الیون کے بعد کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے۔ اس حوالے سے حقائق دنیا کے سامنے لانا اب افغان قیادت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمت کے لیے بھی کردار ادا کیا، تاہم بدلے میں ایسے عناصر کو پناہ دی گئی جنہوں نے پاکستان میں بدامنی کو ہوا دی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کابل میں ملاقات کے دوران بھی درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان مخالف گروہوں کی سرپرستی نہ کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے اور دونوں ممالک کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کا تقاضا ہے کہ باہمی احترام اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











