ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

پاکستان علماء کونسل کی ایران پر حملے کی شدید مذمت

28 فروری, 2026 18:46

پاکستان علماء کونسل نے ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کے لیے اسرائیل اور امریکہ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے اسلامی کردار کو محدود کرنے کے لیے افغانستان کے راستے سے حملہ کروایا گیا۔ علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مودی اور نیتن یاہو کے اتحاد کے پیچھے افغان عبوری حکومت کا بھی کردار ہے۔

چیئرمین علماء کونسل نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس حملے کی تحقیقات کرے اور ایران کے خلاف جارحیت کو روکے تاکہ مزید انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔