آیت اللہ علی خامنہ ای کی قربانی نے کربلا کی یاد تازہ کر دی: سراج الحق

جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت نے ایک بار پھر کربلا کے عظیم پیغام کو زندہ کر دیا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہمیں امام حسین ابن علی کی اس عظیم سنت کی یاد دلاتا ہے، جس میں انہوں نے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور اپنی جان کی قربانی پیش کرنے کا سبق دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل کو سپریم لیڈر کی شہادت کی قیمت چکانا ہوگی : ایرانی اسپیکر
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ وہی راستے انقلاب کا سبب بنے ہیں جہاں حق کی خاطر جانیں قربان کی گئیں۔
سراج الحق نے قرآنِ کریم کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہید کو کبھی مردہ نہ سمجھا جائے کیونکہ وہ زندہ ہے اور اس شہادت سے ایران کا عزم کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوگا جسے کوئی بھی بیرونی طاقت دبا نہیں سکے گی۔
انہوں نے پوری امتِ مسلمہ پر زور دیا کہ وہ موجودہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی اتحاد و یگانگت کا ثبوت دے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









