لاہور میں مظاہرین کا دھرنا رات سے جاری، امریکی قونصل خانے جانے کی کوشش

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین، جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں، لاہور پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور وہاں احتجاجی دھرنا دے دیا۔
مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی اور وہاں توڑ پھوڑ بھی کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں قونصل خانے کے قریب جانے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں : علی خامنہ ای کی شہادت پر کراچی میں احتجاج، امریکی قونصل خانے پر حملہ، 8 افراد شہید
یہ دھرنا گزشتہ رات سے جاری ہے اور مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب اپنی سحری اور افطاری بھی دھرنے کے مقام پر ہی کریں گے۔
اسی دوران لاہور پریس کلب کے باہر ہی آیت اللہ علی خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری پریس کلب اور امریکی قونصلیٹ کے اطراف تعینات ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









