اتوار، 1-مارچ،2026
اتوار 1447/09/12هـ (01-03-2026م)

پاک فوج افغان حدود میں داخل، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار، پاکستان کا افغان پوسٹ پر قبضہ

01 مارچ, 2026 15:51

پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، جس میں شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی مرکز پوسٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دن کی روشنی میں بہادر پاکستانی جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کی اور تیزی سے افغان حدود میں داخل ہوئے۔

اس خصوصی کارروائی کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگی محاذ کے بعد افغان طالبان کو سوشل میڈیا پر بھی رسوائی کا سامنا، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

پاک فوج نے انتہائی مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف مرکز پوسٹ پر قبضہ کیا بلکہ طالبان کے زیرِ استعمال کمپاؤنڈز کو بھی کلیئر کر کے وہاں سے دشمن کے جھنڈے اتار دیئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن تاحال جاری ہے اور جب تک تمام دفاعی اہداف حاصل نہیں ہو جاتے، یہ کارروائی رکنے والی نہیں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔