اتوار، 1-مارچ،2026
اتوار 1447/09/12هـ (01-03-2026م)

وزیراعظم کی زیرصدارت ہنگامی سیکیورٹی اجلاس، خطے کی کشیدہ صورتحال پر اہم فیصلے

01 مارچ, 2026 18:20

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بدلتی ہوئی عالمی سیکیورٹی صورتحال اور ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی کیفیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو سرحدی صورتحال، خصوصاً افغان طالبان کی جانب سے مبینہ جارحیت اور اس کے جواب میں کی جانے والی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورم نے پاک افواج اور پاک فضائیہ کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اور جامع اقدامات کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں حالیہ کشیدگی کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قومی وقار کے ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عالمی سیکیورٹی حالات کے پیشِ نظر ایک جامع اور متفقہ قومی خارجہ و داخلہ پالیسی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔