ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر وزیراعظم کااظہار افسوس

Prime Minister expresses grief over the martyrdom of the Iranian Supreme Leader
وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام ایرانی عوام کے غم اور دکھ میں ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور ہمدردی کااظہار کرتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کااظہارکرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ قدیم بین الاقوامی روایت ہے کہ سربراہان مملکت کو نشانہ نہیں بنایاجانا چاہیے، سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاگوہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اللہ ایرانی عوام کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر اور حوصلہ دے۔
دوسری جانب امریکی و اسرائیلی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے روس کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










