وزیراعظم شہبازشریف کا مشکل گھڑی میں مملکت اردن اور دیگر برادر ملکوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses complete solidarity with the Hashemite Kingdom of Jordan and other brotherly nations during this difficult time
وزیراعظم شہبازشریف نے مشکل گھڑی میں مملکت اردن اور دیگر برادر ملکوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حالیہ علاقائی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام، کشیدگی میں کمی کے لیے فوری بامقصد مکالمے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے مشکل گھڑی میں مملکت اردن اور دیگر برادر ملکوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے خطے میں امن کی بحالی اور استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










