امریکا کا پاکستانیوں کے حوالے سے اہم اعلان

Important Announcement by the USA Regarding Pakistanis
پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں آج تمام سروسز معطل رہیں۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود امریکی قونصل خانوں اور سفارتی دفاتر کی آج کی تمام اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے اعلامیے کے مطابق ویزا سروسز اور امریکی شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کی تمام ملاقاتیں آج کے دن کے لیے ختم کی گئی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے اور متاثرہ درخواست دہندگان کو نئی تاریخ سے متعلق جلد آگاہ کیا جائے گا۔
اسی طرح امریکی مشن پاکستان نے بھی اعلان کیا کہ آج کے شیڈول انٹرویوز اور دیگر سروسز معطل رہیں گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تازہ ترین معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹ اور ای میل اپ ڈیٹس چیک کرتے رہیں۔ سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ نئی اپائنٹمنٹس کے شیڈول کے بارے میں جلد اطلاع دی جائے گی۔
اہم بات یہ ہے کہ متاثرہ افراد اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے پریشان نہ ہوں اور صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات یا دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











