خیبر پختونخوا کا ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم، اتحاد و یگانگت پر زور

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے عوام نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان، کرم اور چترال سمیت صوبے بھر کے شہریوں نے ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پرامن رہیں اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ سے صرف اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہمیں دشمن کو یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ ہمارے انتشار سے فائدہ اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں : علی خامنہ ای کی شہادت پر کراچی میں احتجاج، امریکی قونصل خانے پر حملہ، 8 افراد شہید
کرم اور چترال کے شہریوں نے بھی ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہونے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن کسی بھی صورت میں ملک میں انتشار نہیں پھیلانا چاہیے۔
چترال کے شہریوں کا کہنا تھا کہ جذبات میں آکر ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے، جس سے پاکستان کی املاک کو نقصان پہنچے۔ دشمن کی یہ ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو ختم کیا جائے، اس لیے ہمیں دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے صبر و تحمل اور مثالی اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کے بیرونی خطرے کا متحدہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











