پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی قائم

مشرق وسطیٰ کی ابتر ہوتی ہوئی صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کے پیش نظر حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
18 رکنی اس کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے، جبکہ اس میں توانائی اور پیٹرولیم کے وزراء سمیت گورنر بھی شامل ہوں گے۔
اس کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، اسٹاک کی صورتحال اور طلب و رسد کے نظام پر کڑی نظر رکھنا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایندھن کے بحران سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور اسٹاک کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرے گی۔ یہ رپورٹ باقاعدگی سے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی تاکہ بروقت فیصلے کیے جا سکیں۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے کے خدشات پائے جاتے ہیں، اس لیے یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر رسد کا جائزہ لے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بلا تعطل جاری رہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی مفاد میں ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت کا راستہ روکا جا سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











