کل عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری

Government Announces Surprise Holiday
ضلعی انتظامیہ نے 4 مارچ کو عام تعطیل اعلان کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے 4 مارچ کو خیرپور میں حضرت سچل سرمست کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 4 مارچ کو ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی ہوگی۔ حضرت سچل سرمست کے 205 ویں عرس کی سرکاری تقریبات کا آغاز 14 رمضان سے ہوگا۔
دوسری جانب حکومت سندھ نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ صوبے بھر میں 3 اور 4 مارچ کو ہندو ملازمین کو چھٹی دی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











