منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ویڈیو لنک سسٹم خراب ہونے پر ملتوی

03 مارچ, 2026 11:49

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کے واقعات سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تکنیکی وجوہات کی بنا پر ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سانحہ نو مئی کے حوالے سے درج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت چوبیس مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

سماعت کے دوران جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اڈیالہ جیل اور عدالت کے درمیان ویڈیو لنک سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے آج کی باقاعدہ کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی آنکھ کے علاج کیلئے پمز منتقلی، دوسرا انجکشن لگا دیا گیا، صحت تسلی بخش قرار

اس موقع پر بانی پاکستان تحریک انصاف کی حاضری جیل روبکار کے ذریعے لگائی گئی، جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور شیریں مزاری عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہوئیں۔

مقدمے کے تفتیشی افسران اور گواہان بھی عدالت میں موجود تھے، تاہم کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے پر تمام ملزمان کو حاضری مکمل ہونے کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

عدالت نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت تک ویڈیو لنک سسٹم کو ہر صورت فعال کیا جائے تاکہ کارروائی میں مزید تاخیر نہ ہو، اور ساتھ ہی تمام گواہان کو بھی دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔