محنت کش اب مریم نواز راشن کارڈ کے بغیر بھی رمضان میں دس ہزا روپے حاصل کر سکتے ہیں لیکن کیسے؟ آسان طریقہ جانیں

Maryam Nawaz Rashan Card; New and Easy Way to Receive 10,000 Revealed
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ماہ رمضان میں محنت کشوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت وہ مزدور بھی دس ہزار روپے حاصل کر سکتے ہیں جو راشن کارڈ نہیں رکھتے لیکن سوشل سکیورٹی میں رجسٹرڈ ہیں۔ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو ریلیف دیا جا سکے تاکہ وہ رمضان کے مہینے میں اپنے گھر کے اخراجات بہتر انداز میں پورے کر سکیں۔
بینک آف پنجاب نے رقم کی ادائیگی کا باقاعدہ طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ مستحق محنت کشوں کو موبائل فون پر چھ ہندسوں کا ایک خفیہ پن کوڈ بھیجا گیا ہے۔ یہ پن کوڈ رقم وصول کرنے کے لیے ضروری ہوگا۔ مزدور حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور موصول ہونے والا پن کوڈ اپنے ساتھ رکھیں۔
رقم حاصل کرنے کے لیے قریبی ایلفا پے، ایچ بی ایل کنیکٹ یا یو بی ایل اومنی کے مجاز ایجنٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ایجنٹ کو پن کوڈ فراہم کرنے کے بعد بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔ تصدیق مکمل ہوتے ہی دس ہزار روپے فوری طور پر ادا کر دیے جائیں گے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس رقم پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی اور مکمل دس ہزار روپے ہی دیے جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











