منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید 165 طالبات کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

03 مارچ, 2026 15:32

ایران کے جنوبی شہر میناب میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بننے والی ایک سو پینسٹھ طالبات اور اسکول عملے کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ایران کے جنوبی شہر میناب میں ہفتے کے روز ایک گرلز اسکول پر ہونے والے مبینہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی ایک سو پینسٹھ طالبات اور اسکول عملے کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے مناظر کے مطابق میناب کے مرکزی چوک میں ہزاروں سوگوار جمع تھے، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور فضا ‘مرگ برگ امریکہ’ اور ‘مرگ برگ اسرائیل’ کے نعروں سے گونج رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں امریکہ اور اسرائیل کی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 787 تک پہنچ گئی

ایک متاثرہ ماں نے اپنی بیٹی ‘اتینا’ کی تصویر ہاتھ میں اٹھا کر اسے امریکی جرائم کی زندہ دستاویز قرار دیا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نئی قبروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو ان معصوم بچوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہے وہ ‘نجات’ جس کا وعدہ ٹرمپ نے کیا تھا، جہاں معصوم بچیوں کے جسموں کے چیتھڑے اڑا دیے گئے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جان بوجھ کر کسی اسکول کو نشانہ نہیں بناتا، تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے شہری نقصان کی رپورٹس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔