منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

وزیر اعظم کا خطے کی صورتحال پر سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

03 مارچ, 2026 15:48

مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران اسرائیل جنگ کے پاکستان پر اثرات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے مشرقی وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور عالمی بحران کے پیش نظر ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں موجود حزبِ اختلاف اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ پر ان کیمرہ بریفنگ دینے کے لیے مدعو کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اہم اجلاس کل صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا، جس میں عسکری اور سفارتی حکام سیاسی قیادت کو موجودہ خطرات اور پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے : اسحاق ڈار

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اپوزیشن لیڈرز سے رابطہ کر کے انہیں اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں۔

اس فیصلے کا مقصد قومی سلامتی کے حساس معاملات پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینا اور ایک متفقہ قومی موقف تیار کرنا ہے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔