سعودی عرب کا متعدد ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ، کویت میں مزید ایک موت

سعودی عرب اور کویت نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، کویت میں گرنے والے ملبے سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔
سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کی حدود میں داخل ہونے والے نو ڈرونز کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا ہے۔ یہ ڈرونز مختلف سمتوں سے سعودی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
دوسری جانب کویت کی وزارتِ دفاع نے بھی اطلاع دی ہے کہ آج صبح سویرے ان کی حدود میں داخل ہونے والے کئی اہداف کو تباہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ
کویتی حکام کے مطابق ان ڈرونز کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا، لیکن ان کا ملبہ رہائشی مکانات پر گرا، جس سے مالی نقصان کے ساتھ ساتھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کویت کی وزارتِ صحت نے ایک بچی کی موت کی تصدیق کی ہے، جو ڈرون کے ملبے کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئی تھی۔
ڈاکٹروں نے بچی کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری اس تنازع کے آغاز سے اب تک کویت میں چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











