بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

طوفانی بارشیں یا شدید گرمی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

04 مارچ, 2026 11:22

محکمہ موسمیات پاکستان نے لاہور اور کراچی کے لیے تازہ موسمی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں اس وقت موسم معتدل ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم زیادہ تر خشک رہے گا۔

کراچی میں دن کے وقت تیز دھوپ کے باعث موسم گرم رہے گا۔ موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن کے دوران درجہ حرارت 33 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے شہری حبس محسوس کر رہے ہیں۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے بھی تشویشناک صورتحال ہے۔ کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 12 ویں نمبر پر موجود ہے۔ فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 127 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خاص طور پر گرمی اور آلودگی سے بچاؤ کے لیے پانی زیادہ پیئیں، دھوپ میں کم وقت گزاریں اور ماسک یا دیگر حفاظتی اقدامات کریں۔ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد پر خصوصی توجہ دینے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔