ایران میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کا سلسلہ جاری، غیر ملکی باشندے بھی شامل

ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور گزشتہ تین روز سے گوادر کی سرحدی پوسٹ پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل آج تیسرے روز بھی پوری تندہی سے جاری رہا۔ گوادر میں واقع پاک-ایران سرحدی پوسٹ گبد ریمدان سے آج تازہ ترین قافلے میں انسٹھ طلبہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے پندرہ سفارت کاروں سمیت کل ایک سو پچپن افراد سرحد عبور کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران اسی سرحدی راستے سے پاکستان پہنچنے والوں کی مجموعی تعداد تین سو انیس ہو چکی ہے، جن میں ایک سو اکتیس طلبہ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کرکے ٹرمپ نے امریکی ووٹرز کو دھوکہ دیا : ایرانی وزیر خارجہ
دلچسپ بات یہ ہے کہ سرحد عبور کرنے والوں میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ ایک ایرانی اور ایک کروشیا کا باشندہ بھی شامل ہے، جنہوں نے حفاظتی نقطہ نظر سے پاکستان کا رخ کیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ایران سے آنے والے افراد کی سہولت کے لیے سرحد پر امیگریشن کی سہولیات چوبیس گھنٹے فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی مسافر کو طویل انتظار یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حکام تمام آنے والے افراد کی مکمل جانچ پڑتال اور سفری دستاویزات کے اندراج کے بعد انہیں ملک کے دیگر حصوں کی جانب روانہ کر رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








