سعودی عرب کی پاکستان کے لیے متبادل تیل سپلائی روٹ فراہم کرنے یقین دہانی

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث تیل کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے سعودی عرب نے پاکستان کو اپنی بندرگاہ یانبو کے ذریعے متبادل راستہ فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرا دی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں توانائی کے تحفظ اور تیل کی مسلسل فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے موجودہ جنگی حالات کے پیشِ نظر سعودی عرب سے درخواست کی تھی کہ اسے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے متبادل سپلائی روٹ فراہم کیا جائے۔
سعودی سفیر نے اس درخواست پر مثبت ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے اور واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا متعدد ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ، کویت میں مزید ایک موت
علی پرویز ملک کے مطابق سعودی ذرائع نے بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے اور ایک جہاز کو خام تیل اٹھانے کے لیے پاکستان سے یانبو روانہ کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم مصنوعات آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہیں، جو اس وقت جنگ کی وجہ سے غیر محفوظ ہو چکا ہے، ایسے میں سعودی عرب کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
سعودی سفیر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب آزمائشی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے اور کسی بھی ہنگامی ضرورت کی صورت میں بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












