بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

04 مارچ, 2026 15:28

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس آج بلا لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امن و امان کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت خود وزیراعلیٰ کریں گی، جس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کو درپیش حالیہ سیکیورٹی چیلنجز، دہشت گردی کے ممکنہ خدشات اور حساس مقامات کی حفاظت کے لیے کیے گئے انتظامات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز راشن کارڈ؛ 10 ہزار وصول کرنے کا نیا اور آسان طریقہ سامنے آگیا

اجلاس کے دوران سیکیورٹی اداروں کی جانب سے موجودہ خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور انٹیلی جنس امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

توقع ہے کہ اس اہم بیٹھک میں صوبے بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اور سخت اقدامات اٹھانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔