نائکوپ دوبارہ بنوانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

Easy Procedure for Reissuing NICOP Revealed
National Database and Registration Authority (نادرا) نے نائکوپ کی تجدید اور دوبارہ اجرا کے حوالے سے نیا اور آسان طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق اگر کسی شہری کا نائکوپ ایکسپائر ہو گیا ہو، گم ہو گیا ہو یا خراب ہو چکا ہو تو وہ پریشان نہ ہو۔ اب نیا کارڈ بنوانا پہلے سے زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔ نادرا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے کسی بھی نادرا دفتر سے نائکوپ دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ شہری گھر بیٹھے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروا کر کارڈ اپنے دیے گئے پتے پر منگوایا جا سکتا ہے، چاہے درخواست گزار پاکستان میں ہو یا بیرونِ ملک۔
حکام کے مطابق تجدید یا ری پرنٹ کے لیے کسی اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف پرانا شناختی کارڈ نمبر فراہم کرنا کافی ہوگا۔ نادرا میگا سینٹرز میں سیلف سروس کائوسک بھی موجود ہیں۔ وہاں شہری خود اپنا شناختی نمبر درج کر کے بائیومیٹرک تصدیق کر سکتے ہیں۔ تصویر اور دستخط بھی وہیں اپ ڈیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد درخواست فوری طور پر جمع ہو جاتی ہے۔
فیس کی ادائیگی کے لیے بھی آسان سہولت دی گئی ہے۔ شہری ای سہولت، ایزی پیسہ، جیز کیش اور راست جیسے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کر سکتے ہیں۔ درخواست گزار اپنی ضرورت کے مطابق نارمل، ارجنٹ یا ایگزیکٹو کیٹیگری منتخب کر سکتا ہے۔ ہر کیٹیگری کی فیس اور ڈلیوری کا وقت مختلف ہوگا۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ ادارے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو تیز اور معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔ آن لائن نظام سے وقت کی بچت ہو گی اور دفاتر میں رش بھی کم ہو گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












