رمضان نگہبان پیکج میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big News for Applicants of the Ramadan Nighban Package!
پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت امدادی رقم کی تقسیم کامیابی سے جاری ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب، عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ مستحق افراد کی امداد بلا رکاوٹ اور لائن کے بغیر براہِ راست ان کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہے۔ اب تک رمضان نگہبان دسترخوان پر افطاری کرنے والے افراد کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 578 ہو چکی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 26 لاکھ 8 ہزار 192 نگہبان کارڈز فراہم کیے جا چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اب تک 23 لاکھ 2 ہزار 540 کارڈز مستحقین تک پہنچائے جا چکے ہیں، جن میں سے 19 لاکھ 68 ہزار 829 کارڈز کیش میں وصول کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے “مریم کو بتائیں” ایپ کے ذریعے 13 ہزار 892 شہریوں کو فی کس 10 ہزار روپے کی امداد بھی فراہم کی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور مریم نواز کی قیادت میں حکومت کی کارکردگی عوام اور ناقدین دونوں کے لیے واضح ہے۔ لاہور میں قائم ترقیاتی معیار اب اٹک، رحیم یار خان اور دیگر اضلاع میں بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز عوامی خدمات اور طرز حکمرانی کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ مضبوط کر رہی ہیں، اور حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











