حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور سپلائی لائن متاثر ہونے کے پیش نظر حکومت پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پندرہ دن کے بجائے ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تجویز دی گئی کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ اب ہر پندرہ دن کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر لیا جائے۔
حکام کو بتایا گیا کہ کشیدگی کی وجہ سے تیل بردار جہازوں کے انشورنس اخراجات بڑھ گئے ہیں اور عالمی منڈی میں قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک جانے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ہنگامی فیصلہ
اگرچہ پاکستان اسٹیٹ آئل نے نئے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں اور ملک میں ذخائر موجود ہیں، لیکن مستقبل کی قلت سے بچنے کے لیے سعودی عرب سے متبادل راستوں کے ذریعے تیل کی فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔
حکومت اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے اور توانائی کی بچت کے لیے سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
دوسری طرف تیل کمپنیوں نے ممکنہ قلت کے ڈر سے سپلائی محدود کرنا شروع کر دی ہے، جس سے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











