قطر سے گیس کی فراہمی میں کمی، پاکستان میں کھاد کی صنعتوں کو گیس سپلائی روک دی گئی

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق قطر سے گیس کی فراہمی پر دباؤ آنے کے بعد پاکستان نے کھاد کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی معطل کر دی ہے۔
امریکی مالیاتی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی کی وجہ سے قطر سے گیس کی سپلائی لائن شدید دباؤ کا شکار ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اپنی کھاد کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی فوری طور پر روک دی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت دیگر صنعتی شعبوں کے لیے بھی گیس سپلائی میں کمی کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : نارتھ ناظم آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، 4 زخمی
قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل میں تعطل کی وجہ سے ملک میں توانائی کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے، جس کا براہ راست اثر زراعت اور صنعتی پیداوار پر پڑے گا۔
حکومت اس وقت متبادل ذرائع تلاش کر رہی ہے تاکہ توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، لیکن قطر پر انحصار زیادہ ہونے کی وجہ سے فی الحال کھاد کی صنعت کو بند کرنا واحد آپشن دکھائی دے رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











