ہفتہ، 7-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/18هـ (07-03-2026م)

11 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

07 مارچ, 2026 08:13

سندھ حکومت نے یومِ حضرت علیؓ کے موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

 اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے باقاعدہ اطلاع جاری کی گئی ہے۔ اعلان کے مطابق بدھ کے روز، 21 رمضان المبارک 1447 ہجری بمطابق 11 مارچ 2026 کو سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعطیل کے اس دن کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔ ساتھ ہی والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ چھٹی کے دوران اپنے بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔