ہفتہ، 7-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/18هـ (07-03-2026م)

تعلیمی اداروں میں آن لائن اور دفاتر میں ورک فروم ہوم کی پالیسی کب سے لاگو ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

07 مارچ, 2026 09:10

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایندھن کی کھپت کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے اہم اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور ان کے استعمال سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ ملک میں ایندھن کے بہتر استعمال کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور بعض خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ورکنگ دن کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ اس اقدام سے ایندھن کی کھپت میں واضح کمی لائی جا سکے گی۔

حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے لیے آن لائن یا ورچوئل تعلیم کے نظام کو مزید فعال بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس طرح طلبہ کو گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کی سہولت ملے گی اور ٹرانسپورٹ کے استعمال میں کمی آئے گی۔ اسی طرح سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی بھی متعارف کروانے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ ملازمین کو روزانہ سفر نہ کرنا پڑے اور ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان اقدامات سے پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ ذخائر کو بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکے گا۔ ساتھ ہی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی طلب کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ نافذ کیا گیا تو اس سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں مسلسل تبدیلی کے باعث اب قیمتوں کو ہفتہ وار بنیادوں پر ایڈجسٹ کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے مسئلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔