کین میں پیٹرول نہ دینے پر شہری نے فائرنگ کرکے پمپ ملازم کی جان لے لی

کین میں پیٹرول نہ دینے پر شہری نے فائرنگ کرکے پمپ ملازم کی جان لے لی
سیالکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پیٹرول کین میں نہ دینے پر مسلح افراد نے پیٹرول پمپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کے علاقے حاجی پورہ روڈ پر پیش آیا۔ ملزمان اپنی گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے پیٹرول پمپ پر آئے تھے۔ گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد انہوں نے کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول دینے کا مطالبہ کیا۔
پمپ انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے کین میں پیٹرول دینے سے انکار کر دیا۔ اس بات پر ملزمان مشتعل ہو گئے اور انہوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کا ایک ملازم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ملازم زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










