11 مارچ تک کن علاقوں میں طوفانی بارشیں ہونگی؟ الرٹ جاری

Which Areas Will Experience Stormy Rain by March 11? Alert Issued
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 6 سے 11 مارچ 2026 کے دوران متوقع موسمی صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق اگلے ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم 9 تا 11 مارچ کے دوران بعض مقامات پر آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں بھی اسی دوران ہلکی بارش اور جزوی ابر آلود موسم کا امکان ہے۔
بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت اور قلات کے علاقوں میں 7 سے 9 مارچ کے دوران ہلکی بارش اور ابر آلود موسم متوقع ہے۔
خیبر پختونخواہ میں 6 سے 11 مارچ کے دوران زیادہ تر علاقے خشک رہیں گے اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور، صوابی اور گردونواح میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
سندھ بھر میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 11 مارچ کے دوران کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔ استور، گلگت، اسکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، مظفرآباد، نیلم، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی اور پونچھ کے علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ خشک موسم اور درجہ حرارت میں اضافہ فصلوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ کسان حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فصلوں کی مؤثر آبپاشی کا بندوبست یقینی بنائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











