ہفتہ، 7-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/18هـ (07-03-2026م)

پاکستان اور سعودی عرب کی ایران سے تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

07 مارچ, 2026 12:49

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ایران سے تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ سعودی عرب کیا، جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ایران کے ڈرون، میزائل حملوں کے بعد پیدا سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوران ملاقات پاک سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی گئی، دونوں ممالک نے خطے میں امن اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلا اشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے ایران سے تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔