بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Rain After Rain: Meteorological Department Issues Major Forecast
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور رات کے وقت بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ خاص طور پر چترال، دیر، سوات، کرم، خیبر، مہمند، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اٹک، مری اور گلیات میں رات کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان میں بھی موسم خشک رہنے کے ساتھ شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ تین ماہ کا موسمی آؤٹ لک بھی جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ سے مئی کے دوران ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے بہار کے موسم میں بارشوں میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ میں مارچ سے مئی کے دوران بارشیں معمول کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارشیں معمول کے مطابق رہیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










