کراچی اور لاہور کے امریکی قونصل خانوں میں خدمات بحال نہ ہوسکیں

سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کی قونصلر خدمات تاحال معطل ہیں، جبکہ ویزا کے لیے دی گئی تمام اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج سے تیرہ مارچ تک امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا کی تمام اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سفارتخانے کے مطابق ویزا درخواست دہندگان کو نئی تاریخوں کے حوالے سے ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں بائیس سو کلو مضر صحت مرغی کا گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کی قونصلر خدمات فی الحال معطل ہیں، تاہم پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے معمول کی اور ہنگامی خدمات جاری رہیں گی۔
امریکی حکام کے مطابق اسلام آباد میں بھی نو مارچ سے تیرہ مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ درخواست دہندگان کو اپنی اپائنٹمنٹس دوبارہ طے کرنے کے حوالے سے ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔ ان مظاہروں کے بعد امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے قونصل خانوں میں خدمات بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









