پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی، مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید مندی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ کھلتے ہی ہزاروں پوائنٹس کی تاریخی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی شدید دباؤ دیکھنے میں آیا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں سات ہزار تین سو بائیس پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
ابتدائی لمحات کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی بڑے پیمانے پر فروخت شروع ہو گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس مزید تیزی سے نیچے آتا گیا۔
چند ہی منٹوں میں ہنڈرڈ انڈیکس نو ہزار سات سو چھیاسی پوائنٹس تک گر گیا اور مارکیٹ ایک لاکھ اڑتالیس ہزار بیالیس پوائنٹس کی سطح تک آ گئی۔
کاروبار کے دوران صورتحال مزید خراب ہوئی اور ایک مرحلے پر انڈیکس نو ہزار سات سو اکتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ سینتالیس ہزار سات سو چونسٹھ پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس غیر معمولی گراوٹ کے باعث اہم نفسیاتی حد ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس بھی برقرار نہ رہ سکی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے باعث خام تیل سو ڈالر سے تجاوز کر گیا
مارکیٹ میں پانچ فیصد سے زائد گراوٹ کے بعد حفاظتی نظام فعال ہو گیا، جس کے تحت قواعد کے مطابق ٹریڈنگ کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔ کاروبار رکنے کے وقت ہنڈرڈ انڈیکس تقریباً ایک لاکھ سینتالیس ہزار سات سو پندرہ پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔
سرکٹ بریک لگنے کے باوجود مارکیٹ میں مندی کا دباؤ برقرار رہا، جس کی وجہ سے سو انڈیکس ایک ہزار تین سو پچاس پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ چوالیس ہزار چار سو پینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ صورتحال مارکیٹ میں شدید بے یقینی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی مسلسل فروخت کو ظاہر کرتی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل دباؤ کا شکار رہی۔ ایک ہفتے کے دوران سو انڈیکس میں دس ہزار پانچ سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی بھاری کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ہفتہ وار کاروبار ایک لاکھ ستاون ہزار چار سو چھیانوے پوائنٹس پر ختم ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران سو انڈیکس دس ہزار دو سو سترہ پوائنٹس کے بینڈ کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اس دوران مارکیٹ میں تین اعشاریہ دو اٹھارہ ارب شیئرز کے سودے ایک سو اکیاسی ارب روپے کی مالیت میں طے پائے۔
اس شدید مندی کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار دو سو اکتیس ارب روپے کی نمایاں کمی کے بعد سترہ ہزار چھ سو اٹھانوے ارب روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












