منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

عیدالاضحیٰ پر شہریوں کیلئے بڑی سہولت، لاہور میں لائسنس دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ

26 مئی, 2026 14:49

سی ٹی او لاہور نے عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مختلف ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لبرٹی مارکیٹ، گریٹر اقبال پارک، مناواں اور واپڈا ٹاؤن خدمت مرکز عید کے دنوں میں بھی فعال رہیں گے تاکہ شہری لائسنس سے متعلق خدمات حاصل کر سکیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ روزانہ ہزاروں شہریوں کو مختلف لائسنس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت عید کے موقع پر بھی دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔