پیر، 9-مارچ،2026
پیر 1447/09/20هـ (09-03-2026م)

ملک کے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہے، خواجہ آصف

09 مارچ, 2026 15:32

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث پاکستان کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہو سکتا ہے۔

وزیر دفاع نے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی صرف چند ممالک تک محدود نہیں بلکہ اس کے اثرات پورے خطے اور عالمی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی سطح پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کئی یورپی ممالک اس تنازع میں امریکا اور اسرائیل کا براہ راست ساتھ دینے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ یہ جنگ عالمی سطح پر زیادہ مقبول نہیں سمجھی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا ہدف صرف افغانستان میں موجود دہشت گردوں کا نیٹ ورک ہے، عطاء اللہ تارڑ

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا سب سے بڑا اثر توانائی کے شعبے پر پڑ سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز ایک انتہائی اہم بحری راستہ ہے، جہاں سے دنیا کے تقریباً بیس فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر اس راستے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے یا اس کی بندش ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قلت پیدا ہو سکتی ہے، جس سے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موجودہ حالات کے تناظر میں اپنی معاشی اور دفاعی حکمت عملی پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔